قرضے معاف کرانے والے سیاستدانوں کی تفصیلات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے ،انہیں نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت ،وزارت خزانہ سے جواب طلب

بدھ 15 مارچ 2017 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرضے معاف کرانے والے سیاستدانوں کی تفصیلات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے اور انہیں نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خدائی خدمت گار تحریک کے سربراہ سید محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ سیاستدانوں نے 30 برس میں 4 کھرب سے زائد قرضے معاف کرائے جس کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی،معاشی خسارہ بڑھنے سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کو فروغ حاصل ہوا جو کہ سیاستدانوں کاقوم سے سنگین مذاق اور قومی جرم ہے۔لہٰذ امعزز عدالت سے استدعا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو معاف کرائے گئے قرضوں کا ریکارڈ پیش کرنے ،معاف کرائے گئے قرضے قومی خزانے میں جمع کرانے اور قرض معاف کرانے والے سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزارت خزانہ سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :