کشمیرہائی وے پرگاڑی کوحادثہ،اللہ نےڈرائیورکوبچانےکیلئےفرشتہ نماانسان بھیج دیے

پاکستان کے بہادرشہریوں نےآگ میں سےڈرائیورکو نکال لیا،بہادرپاکستانیوں کوہرشہری رشک کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتاہے،رپورٹ

پیر 20 مارچ 2017 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مارچ ء): کشمیرہائی وے پرگاڑی کوحادثہ پیش آیاتواللہ نے ڈرائیورکوبچانے کیلئے فرشتہ نماانسان بھیج دیے،پاکستان کے چندبہادرشہریوں نے ایک شہری کوموت کے منہ سے بچاکرایسا کارنامہ سرانجام دیا،جن پرہرشہری رشک کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتاہے،کیونکہ ایک انسانی زندگی کوبچاناپوری انسانیت کوبچانے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکشمیرہائی وے پرگزشتہ روزایک گاڑی کوحادثہ پیش آیا،جس کے نتیجہ میں گاڑی آگ لگنے سے مکمل جل گئی،جبکہ چندبہادرشہریوں نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کرآگ میں لپٹی ہوئی گاڑی کے پاس گئے۔گاڑی کادروازہ کھولااور گاڑی کے ڈرائیورکوموت کے منہ نکال لیا۔شہریوں کی بہادری پرپوری قوم کوانہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔۔ویڈیوبھی دیکھیں