برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملہ، 4 افراد ہلاک، حملہ دہشت گردی کی کاروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں: اسکاٹ لینڈ یارڈ

بدھ 22 مارچ 2017 20:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) برطانوی پارلیمنٹ کے باہر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ، دھماکے اور کار کی ٹکر کے واقعات کا نشانہ بن کر 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 12 سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک حملہ آور بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بیان جاری کیا ہے کہ اس حملے کو دہشت گردی کی کاروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔