آپریشن ردالفساد،اورکزئی ایجنسی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت پانچ ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر ہلاک دہشت گرد دوران کو افغانستان سے پاکستان بھیجا گیا،اوکرزئی میں نوروزکے جلوس کو نشانہ بنانے اورہتھیارڈالنے والوں کوقتل کرنے کاٹاسک ملاتھا

بدھ 22 مارچ 2017 12:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء)اورکزئی ایجنسی میں ایف سی کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے،جبکہ ایف سی کے ایک میجر اورسپاہی فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے،آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں جاری ہے ایف سی خیبرپختونخواہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اورکزئی ایجنسی کے گائوں میراک کالایا میں بدھ کو علی الصبح آپریشن کیاجس میں پانچ دہشت گردہلاک ہوگئے ،جن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد دوران بھی شامل تھا،فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اورسپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے ہلاک ہونیوالے دہشت گرد دوران کو افغانستان سے پاکستان بھجوایاگیاتھا اوراسے اورکزئی ایجنسی میں نوروزکے جلوس کو نشانہ بنانے کا ٹاسک سونپا گیا تھا جبکہ اس نے سیکورٹی فورسزکے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کو بھی نشانہ بناناتھادوران دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔