سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والوں کیخلاف پہلا بڑا کریک ڈاون، 2 افراد گرفتار

جمعرات 23 مارچ 2017 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے والوں کیخلاف پہلا بڑا کریک ڈاون شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر شائع کرنے والے شرپسندوں کیخلاف بڑا کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 اس سلسلے میں کراچی سے 2 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ دونوں افراد سوشل میڈیا کے کئی پیچز اور ویب سائٹس پر گستاخانہ مواد شائع کرتے تھے۔ اس مقصد کیلئے دونوں کے پاس غیر ملکی ڈیٹا سمز موجود تھیں اور بیرون ممالک ان کے روابط بھی تھے۔ دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :