تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے چینی فوجی حکام اور سفیر کی ملاقات

آرمی چیف نے یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے کی شاندار کارکردگی کو سراہا

جمعرات 23 مارچ 2017 18:43

ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء) تینوں مسلح افواج کے سربراہاں سے چینی فوجی حکام اور سفیر کی غیر رسمی ملاقا ت کی، آرمی چیف نے یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی فوجی حکام اور سفیر کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور پریڈ میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ایئر چیف مارشل سہیل خان امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ بھی موجود تھے خیال رہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں چین اور سعودی عرب کے فوجی دستوں سمیت ترکی بینڈ نے بھی شرکت کی ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :