پرویزمشرف کاافتخارچوہدری کیساتھ جدہ ایئرپورٹ پرنارواسلوک پرخوشی کااظہار

چیف جسٹس کی حیثیت سے جوکچھ انہوں نے کیا، ان کی توبہت زیادہ بے عزتی ہونی چاہیے،خاص کرکے ان کابیٹاجوتھرڈکلاس ہے۔سابق صدرپرویزمشرف کی گفتگو

جمعرات 23 مارچ 2017 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مارچ ء):سابق صدرمملکت جنرل(ر)پرویزمشرف نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کیساتھ جدہ ایئرپورٹ پرنارواسلوک پرخوشی کااظہارکیاہے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ افتخارچوہدری اور ان کابیٹا دونمبراورتھرڈکلاس لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی حیثیت سے جوکچھ انہوں نے کیا،جس قسم کے وہ انسان تھے۔

ان کی توبہت زیادہ بے عزتی ہونی چاہیے۔خاص کرکے ان کابیٹاجوتھرڈکلاس ہے۔یہ دونمبراورتھرڈکلاس لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے پاکستان کی کہ یہ چیف جسٹس بنے بیٹھے رہے۔جوڈیشری کابھی انہوں نے بیڑاغرق کیا۔تاہم ان اورزیادہ بے عزتی ہونی چاہیے تھی۔تاہم ان کے ساتھ نارواسلوک پرمجھے بہت خوشی ہے۔۔۔ویڈیوبھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :