صلاح الدین محسود کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مارچ ء) وزیر اعظم نے صلاح الدین محسود کی بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعیناتی کیلیے منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صلاح الدین محسود نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ صلاح الدین محسود خیبرپختونخوا پولیس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہیں۔ ناصر خان درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا کا عہدہ خالی تھا۔ وزیر اعظم نے صلاح الدین محسود کی بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعیناتی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔