تحریک انصاف کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کیخلاف فوری کارروائی کی استدعا

ہفتہ 1 اپریل 2017 04:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)پاکستان تحریک انصاف کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف فوری کارروائی کی استدعا کی ہے۔ خط سینئر مرکزی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے تحریر کیا گیا جس میں کہاگیا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب بطور شہری میرے بنیادی آئینی حقوق غصب کر رہے ہیں وزیر اعلی اور وزیر اعظم کو مصدقہ اطلاعات کے حصول کی متعدد درخواستیں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہاگیاکہ وزیر اعلی اور وزیر اعظم مطلوب اہم معلومات کی فراہمی سے مکمل گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل انیس اے اور اطلاعات تک رسائی کے مرکزی و صوبائی قوانین حکومتوں کو معلومات کی فراہمی کا پابند بناتے ہیں۔خط کے متن میں استدعاکی گئی کہ وزیر اعلی اور وزیر اعظم کے ہاتھوں قانون شکنی پر آپ کی جانب سے فوری ازخود نوٹس ناگزیر ہے وزیر اعلی اور وزیر اعظم کو ارسال کی گئی درخواستوں کی تفصیلات بھی خط کیساتھ منسلک ہیں۔۔۔۔( ع ع)