دہشتگردی پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے ملکر جواب دینے کی سوچ اپنا نا ہوگی ،ْ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،ْامن اور استحکام کیلئے غیر معمولی کر دارادا کیا ہے دنیا نے اس حوالے سے ہماری کوششوںکا اعتراف کیا ہے ،ْغیر ملکی آرمی ٹیموں کی پاکستان موجودگی اس کا ثبوت ہے ،ْ پاکستان کے تنہا ہونے کا پروپیگنڈہ کر نے والوں کو دیکھناچاہیے کہ ہمارے عالمی دوست کس طرح ہمیں اہمیت دیتے اور قدر کرتے ہیں ،ْقومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں غیر ملکی آرمی ٹیموں سے خطاب

جمعہ 31 مارچ 2017 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دہشتگردی پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے ملکر جواب دینے کی سوچ اپنا نا ہوگی ،ْ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،ْامن اور استحکام کیلئے غیر معمولی کر دارادا کیا ہے دنیا نے اس حوالے سے ہماری کوششوںکا اعتراف کیا ہے ،ْغیر ملکی آرمی ٹیموں کی پاکستان موجودگی اس کا ثبوت ہے ،ْ پاکستان کے تنہاہو نے کا پروپیگنڈہ کر نے والوں کو دیکھناچاہیے کہ ہمارے عالمی دوست کس طرح ہمیں اہمیت دیتے اور قدر کرتے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو منگلا کے قریب پبی میں قائم قومی انسداد دہشتگردی مرکز (این سی ٹی سی )کادورہ کیا اور دوسرے پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوںمیں حصہ لینے والی غیر ملکی ٹیموں سے ملاقات کی یہ مقابلے یکم اپریل سے پانچ اپریل تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی کی ٹیم کے علاوہ دس غیر ملکی ٹیمیں بھی ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں جن میں چین ،ْ انڈونیشیا ،ْ اردن ،ْ ملائیشیا ،ْ مالدیپ ،ْ میانمر ،ْ سری لنکا ،ْ ترکی ،ْ تھائی لینڈ اور برطانیہ کی افواج کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

مقابلوں کا مقصد ٹیموں کی بقاء کی مہارت اور جسمانی قوت کا جائزہ لینا ہے یہ مقابلے 72گھنٹوں پر محیط ہونگے اور ان میں 23فیلڈ ایونٹس شامل ہونگے جن میں انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز رکھی جائیگی ۔پاک فوج کے سربراہ نے غیر ملکی ٹیموں سے تبادلہ خیال کیا اور جسمانی فٹنس اور ٹیم ورک کے جذبے کی اہمیت اجاگر کی ۔آرمی چیف نے کہاکہ دہشتگردی پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے اور اجتماعی رد عمل کاطرز فکرختیار کر نے کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس نے امن اور استحکام کیلئے غیر معمولی کر دارادا کیا ہے دنیا نے اس حوالے سے ہماری کوششوںکا اعتراف کیا ہے آپ کی یہاں موجودگی اس کا ثبوت ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے تنہا ہونے کا پروپیگنڈہ کر نے والوں کو دیکھناچاہیے کہ ہمارے عالمی دوست کس طرح ہمیں اہمیت دیتے اور قدر کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :