حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے مہینے بھی اضافے کی منظوری دے دی

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول 74 روپے اور ڈیزل 83 روپے فی لیٹر ہوگا اپریل کے مہینے میں 3 ارب کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی ،ْوزیر خزانہ اسحاق ڈار

جمعہ 31 مارچ 2017 22:36

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے مہینے بھی اضافے کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

اسحٰق ڈار نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول 74 روپے اور ڈیزل 83 روپے فی لیٹر ہوگا، فیصلے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جارہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق اپریل کے مہینے میں 3 ارب کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :