سپریم کورٹ کاازخود نوٹس،نیب نے تقرروتبادلوں کےاحکامات جاری کردیئے

خیبرپختونخواہ میں تعینات میجرریٹائرڈشہزادسلیم کوڈی جی نیب لاہورجبکہ بریگیڈیئر(ر) فاروق ناصرکوڈی جی نیب کے پی کےتعینات کردیا گیا۔میڈیارپورٹس تقرری اور تبادلہ

جمعہ 31 مارچ 2017 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء): نیب میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے،نیب میں تقرروتبادلے سپریم کورٹ  کےاز خود نوٹس کے بعد کیے گئے ہیں،جس کے تحت میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کو ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب میں تقرر و تبادلوں کے تحت بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان کو ڈی جی نیب کے پی کے تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح میجر (ر) شہزاد سلیم کے پاس ڈی جی آپریشنز کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر فرحان سہیل نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیش بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :