افغان پناہ گزینوں کو ان کے ملک بھیجنے کا عمل اگلے ماہ سے دوبارہ شروع ہو گا‘ ترجمان یو این ایچ سی آر پاکستان

تین لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزین واپس جا چکے ہیں، 11ہزار نے واپس جانے کے لئے اندراج کرایا ہے ‘ دنیا اسلم خان

جمعہ 31 مارچ 2017 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو ان کے ملک بھیجنے کا عمل اگلے ماہ سے دوبارہ شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں یو این ایچ سی آر پاکستان کی ترجمان دنیا اسلم خان نے کہا کہ اپنے ملک واپس جانے کے خواہش مند پناہ گزینوں کو افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ تقریباً تین لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزین اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 11ہزار پناہ گزینوں نے واپس جانے کے لئے اندراج کرایا ہے اور انہیں رواں سال اپریل یا مئی میں واپس بھجوایا جائے گا۔دنیا اسلم خان نے کہا کہ کوئٹہ اور خیبرپختونخوا ہ میں مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پناہ گزین اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :