شکوک وشبہات کے خاتمے کیلئے عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات کی تفصیل میڈیا کو جاری کرنی چاہیے تھی

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 1 اپریل 2017 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات کی تفصیل میڈیا کو جاری کرنی چاہیے تھی تاکہ اس پر شکوک وشبہات جنم نہ لیتے ، نعیم الحق نے بیان دیا کہ دونوں کے درمیان خارجہ امور پر بات ہوئی ،ا گر ایسا ہوا تو یہ بڑی افسوسناک بات ہے ، یہ بات مناسب نہیں کہ آرمی چیف حکومت کے علاوہ کسی رہنما کے ساتھ خارجہ امور پر بات کرے ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات کی تفصیل جلد عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ جو شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں ان کا خاتمہ ہو جائے ، ممکن ہے کہ ملاقات میں جنرل راحیل شریف کے اسلامی اتحادی افواج کی سربراہی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہو کیونکہ پی ٹی آئی اس معاملہ پر سخت موقف اپنا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات کی تفصیل میڈیا کو جاری کردی جاتی تو بہتر تھا ۔سعید غنی نے کہاکہ نعیم الحق نے بیان دیا کہ عمرا ن خان اورآرمی چیف کے درمیان خارجہ امور پر بھی بات ہوئی ہے،اگرایسا ہوا تو یہ بڑی افسوسناک بات ہے ۔غنی نے کہاکہ یہ مناسب نہیں کہ آرمی چیف حکومت کے علاوہ کسی سے خارجہ امور پر بات کرے ۔

متعلقہ عنوان :