جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی ایل اوسی پر ایک بارپھرسیز فائر کی خلاف ورزی ‘ بلاا شتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی

پاک فوج کے دشمن کو منہ توڑ جواب سے بھارتی فوجیوں کو سانپ سونگھ گیا‘ لوگوں کا بھارتی فوج کیخلاف احتجاج

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی ‘ ایک شہری زخمی‘ پاک فوج کے دشمن کو منہ توڑ جواب سے بھارتی فوجیوں کو سانپ سونگھ گیا‘ سرحد کے قریب رہائش پذیر بھارتی فوج کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہفتہ کو بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف و رزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے چریکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس سے عتیق نامی شہری زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔سرحد کے قریب رہائش پذیرلوگ بھارتی فوج کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے