عمران خان کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کی آرمی چیف سے ملاقات: معروف صحافی احمد نورانی کا انکشاف

ہفتہ 1 اپریل 2017 20:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) عمران خان کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کی آرمی چیف سے ملاقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق معروف صحافی احمد نورانی نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات انتہائی خاموشی کیساتھ انجام پائی۔ تاہم اس حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ آرمی چیف سے پیپلز پارٹی کے کن رہنماوں نے ملاقات کی اور کون سے امور زیر غور آئے۔