تحریک انصاف کا انتخابی نشان کینسل، ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد

پیر 3 اپریل 2017 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) تحریک انصاف پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان کینسل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف پر یہ پابندی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کے باعث عائد کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد نہیں کرتی تب تک اسے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔ اور اسی باعث تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے پائے گی۔