افغانستان کا بحران حل کرنے کیلئے روس، چین اور پاکستان پر مشتمل اتحاد بنانے کی تیاریاں

پیر 3 اپریل 2017 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) افغانستان کا بحران حل کرنے کیلئے روس، چین اور پاکستان پر مشتمل اتحاد بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکا اور اس کی اتحادی فوج کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے کے 16 برس بعد بھی پاکستان کے پڑوسی ملک کے حالات تاحال بہتر نہیں ہو پائے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی پشت پناہی سے قیام میں آنے والی افغان حکومت اپنے ملک کے زیادہ تر حصے بھی کسی قسم کا کوئی کنٹرول ہی نہیں رکھتی۔ افغانستان میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث پاکستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک کا امن بھی شدید خطرات سے دوچار ہے۔ ایک انگریزی جریدے کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس تمام صورتحال میں اب روس، چین اور پاکستان پر مشتمل اتحاد بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یہ تینوں ممالک مل کر ممکنہ طور پر افغانستان کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :