نوشہروفیروز: دریائے سند ھ میں کشتی الٹنے سی24افراد ڈوب گئے،4جاں بحق

19افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ،ایک کی تلاش تاحال جاری ،لاشیں آبائی علاقوں کو بھجوا دیں

پیر 3 اپریل 2017 20:05

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) مورو کے قریب بگھیا کیٹی کے مقام پر کشتی الٹنے سی24افراد ڈوب گئے، چار افراد جاں بحق اور19کو بحفاظت نکال لیا گیا، ایک کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نوشہرو فیروز کے قریب دریائے سندھ میں بگھیا کیٹی کے مقام پر کشتی الٹنے سے 24 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کردی اور 19 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق کشتی میں خواتین سمیت 24 افراد سوار ہوکر مورو کے قریب کچے میں مزدوری کی خاطر جارہے تھے کہ راستے میں ہی حادثے کا شکار ہوگئے۔مرنے والے افراد کی شناخت والم ولد ساون، رام جی، آتم اور والد مالھی سے ہوئی ہے، لاشوں کو گچیرو بنیادی مرکز صحت منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ان کے آبائی علاقے بھجوادی گئی۔