کالی وردی کا 59سالہ سفر ہوا ختم،پنجاب پولیس اہلکاروں نے نئی یونیفارم تن زیب کرلی

پیر 3 اپریل 2017 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)پنجاب پولیس کے آئی جی مشتاق سکھیر سمیت تمام اہلکاروں نے زیتون رنگ کی وردی زیب تن کرلی جبکہ کالی وردی کا59 سالہ سفر ختم ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بننے کے کچھ سالوں بعد سے سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ پنجاب پولیس کا یونیفارم تھا۔

(جاری ہے)

59 سال بعد کالی وردی ختم، پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے نئی یونیفارم پہن لی ۔ سیاہ شرٹ اور خاکی پینٹ کی جگہ زیتون رنگ کی نئی وردی نے لے لی۔ لاہور پولیس کو بیالیس ہزار کے قریب وردیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔ اہلکار نئی وردی کو زیادہ عمدہ اور آرام دہ قرار دیتے ہیں جبکہ عوام امید رکھتے کہ وردی کے ساتھ پولیس کا روایتی کلچر بھی تبدیل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :