سربراہ رائل آسٹریلوی فضائیہ کا جے ایف 17 طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار

منگل 4 اپریل 2017 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) سربراہ رائل آسٹریلوی فضائیہ نے جے ایف 17 طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سربراہ رائل آسٹریلوی فضائیہ نے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا ہے۔ سربراہ رائل آسٹریلوی فضائیہ نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران سربراہ رائل آسٹریلوی فضائیہ کو پی اے سی کامرہ کے تنظیمی ڈھانچے پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سربراہ رائل آسٹریلوی فضائیہ نے جے ایف 17 طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔