طارق فاطمی کا باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی کیلئے پاک امریکہ رابطے جاری رکھنے پر زور

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ملاقات کے دورا ن امریکی وفدکومعاشی بہتری ، دہشتگردی کے خلاف حکومتی کامیابیوں سے آگاہ کیا

جمعہ 7 اپریل 2017 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے امریکی وفد نے ملاقات کی جس میں طارق فاطمی نے باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی کے لئے رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور معاشی بہتری ، دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے امریکی فود نے ملاقات کی ۔

طارق فاطمی نے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔ معاون خصوصی نے باہمی تعلقات اور خطے کی سلامتی کے لئے رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ طارق فاطمی نے امریکی وفد کو معاشی بہتری اور دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا ۔ وفد پاک امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لئے دورے پر ہے ۔ …(م د )

متعلقہ عنوان :