ضمنی انتخاب پی پی 23،پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کیلئے اہل نہیں رہی

جمعہ 7 اپریل 2017 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء): الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی 23مارچ تک جماعتی الیکشن کروانے کی پابندتھی،جس کے باعث پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لینے کی اہل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ جماعتی الیکشن نہ کروانے کے باعث پی ٹی آئی چکوال الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی۔الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ قانون بلاامتیازتمام سیاسی جماعتوں پرلاگوہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر30افرادکونوٹس جاری کیے گئے۔جبکہ 320ارکان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرلی ہے۔