حکمرانوں کو معلوم نہیں کہ سی پیک پاکستان کا منصوبہ ہے ،ْآصف علی زر داری

جمعہ 7 اپریل 2017 16:34

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معلوم نہیں کہ پاک ،ْچین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کا منصوبہ ہے ،ْسی پیک پر کچھ لوگوں کو غلط فہمیاں ہورہی ہیں ،ْبھارتی وزیر اعظم ہمارا پانی بند نہیں کر سکتے ،ْ ہم نے بہت سے راستے ڈھونڈ لئے ہیں اور ان راستوں میں بلوچستان کا حصہ اول بنتا ہے ۔

سابق صدر زرداری تحریک پاکستان کے رہنما میر جعفر خان جمالی کی 50 ویں برسی میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جعفر آباد پہنچے جہاں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی پیک پر کچھ لوگوں کو غلط فہمیاں ہورہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ پختونوں اور پاکستان کیلئے ہے ،ْ ذاتی منصوبوں کیلئے نہیں تاہم اب سوچنا یہ ہے کہ ہم اٴْن سے کیسے اپنی چیزیں واپس لیں ،ْہم نے اٴْن سے اپنی ساری زمینیں واپس لینی ہیں، بلوچوں سے بانٹنی ہیں، بلوچوں کو دینی ہیں، لیکن زور آوری سے نہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ دنوں حب کے دورے کے وقت بھی کہا تھا کہ مردم شماری کے سلسلے میں بلوچوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ،ْاگر زیادتی ہوئی تو پہلے تو جوان پہاڑوں پر چڑھے ہوئے ہیں ،ْپھر ہم بوڑھے بھی چڑھ جائیں گے۔آصف علی زرداری نے سوال کیا کہ بلوچستان میں پہاڑوں پر چڑھ کر ہم نے کس کا نقصان کیا انھوں نے جواب دیا کہ ہمارا ہی نقصان ہوا، ہمارے بھائی، بیٹے، بھتیجے اور بزرگ مارے گئے اور قومیں تباہ ہوگئیں، وہ قومیں جنھیں ہم فخر سے دیکھا کرتے تھے۔

سابق صدر نے بلوچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا علاقہ ملک کا سب سے بڑا علاقہ ہے تاہم آپ اپنے آپ کو کیوں غلط استعمال ہونے دیتے ہیں انہوںنے کہاکہ آپ کے پاس ہر چیز موجود ہے، اس کے علاوہ آپ کی زمین پاکستان کی سب سے زیادہ زرخیز زمین ہے، صرف پانی کا استعمال صحیح کرنا ہے، اگر مجھے اللہ نے موقع دیا تو ساری کچی کینالیں پکی کی جائیں گی اور آپ کو نئے انداز سے پانی چلانا سکھائیں گے اور مفت میں ڈرپ ایریگیشن بھی دیں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کے حوالے سے زرداری نے کہا کہ میں انھیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ پانی بند نہیں کرسکتے کیونکہ ہم نے اور بہت سے راستے ڈھونڈ لیے ہیں اور ان راستوں میں بلوچستان کا اول حصہ بنتا ہے۔کشمیر میں بھارتی ظلم و زیادتی اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سلوک پر بات کرتے ہوئے آصف علی زر داری نے کہا کہ دوستوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ،ْذرا انٹرنیٹ پر دیکھیں کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے، کیا ہم نے بھی بیل کاٹنے پر پھانسی کی سزا لینی ہی انہوںنے کہاکہ اپنے دور حکومت میں ،ْمیں نے بلوچستان کو حق اس لیے نہیں دیا تھا کہ کوئی ایک یا چند خاندان امیر ہوجائیں، میرا مقصد یہ تھا کہ پورا بلوچستان امیر ہوجائے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ میں وزیراعظم کیوں نہیں بنا تو میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر میں وزیراعظم بنتا تو کیا میں 18 ویں ترمیم کرسکتا تھا اور کیا میں پختونوں کو ان کا حق دلوا سکتا تھا، تو اسی وجہ سے میں صدارت کا امیدوار بنا اور پارلیمنٹ کے فورم سے مجھے منتخب کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پہچان سندھ سے ملی تاہم میرا شمار بلوچوں میں ہوتا ہے۔