اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر بروقت اور موثر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں،

سی پیک کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ہم چین کی وزارتوں اور اداروں کی معاونت پر شکر گذار ہیں، ملک سے توانائی کی قلت کا خاتمہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اور صدر یان ژی یانگ کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 7 اپریل 2017 15:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر بروقت اور موثر عمل درآمد کے لئے بھرپور پرعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ہم چین کی وزارتوں اور اداروں کی معاونت پر شکر گذار ہیں، ملک سے توانائی کی قلت کا خاتمہ کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اور صدر یان ژی یانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی احترام و اعتماد پر مبنی لازوال دوستی قائم ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس امر کا اظہار کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان تمام منصوبوں پر بروقت اور موثر عمل درآمد کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ہم چین کی وزارتوں اور اداروں کی معاونت پر شکر گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے توانائی کی قلت کا خاتمہ کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے پاور چائنہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بجلی کے منصوبوں کی سبک رفتاری سے تعمیر توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد دے گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے پاور چائنہ کو ٹرانسمیشن لائنز اور آبی ذخائر و بجلی کی پیداوار سمیت ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر یان ژی یانگ نے وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال پر ان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاور پراجیکٹس مضبوط شراکت داری کا ذریعہ بنیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان کے 100 نوجوان انجینئرز کو چین کے پاور سیکٹر میں تربیت فراہم کی گئی ہے جو پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ پر کام کریں گے۔ پاور چائنہ تجربات کے تبادلہ اور استعداد کار بڑھانے کے پروگرام کے تحت مزید پاکستانی پروفیشنلز کو بھی تربیت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چینی وفد میں چیئرمین پاور چائنہ پاورز شینگ یو مینگ، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پاور چائنہ لائو لیو شن اور ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پاور چائنہ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔