پاکستان میں مکمل جمہوریت ہے اورپاکستان جمہوری اسلامی ملک ہے،امام کعبہ الشیخ صالح بن عبدالعزیز

جمعہ 7 اپریل 2017 15:33

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) سعودی عرب کے وزیرمذہبی امورالشیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہاہے کہ اسلام ہمیں سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔ پاکستان جمہوری اسلامی ملک ہے۔ نوشہرہ میںجمعیت علماء اسلام کے صدسالہ یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ عالمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خادم الحرمین شریفین کی نیک خواہشات کا پیغام پاکستان لے کرآیاہوں پاکستان اورسعودی عرب کے علماء ایک ہیں ۔

الشیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی اورپاکستانی عوام بھائیوں کی طرح ہیں اورسعوی پاکستانی اتحاد دشمنوں کیلئے ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگئی ہے اورپاکستان میںمکمل جمہوریت ہے کیونکہ پاکستان ایک جمہوری اسلامی ملک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کوئی بھی قوم دہشت گردی اورانتہاپسندی برداشت نہیںکرسکتی لہذا پاکستان اورسعودی عرب مل کرہرچیلنجز کامقابلہ کریںگے۔

جے یوآئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیرمیں جے یو آئی نے پاکستانیوں کے ایمان کی حفاظت کی ہے اورپاکستانی قوم ایمان کے اعلیٰ درجے پرفائزہے۔انہوںنے عالمی اجتماع میں دعوت دینے پرجے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی کی اسلام کیلئے خدمات ناقابل فر اموش ہیں ،جمعیت علماء اسلام نے برصغیرمیں مساجد اورمدارس کی حفاظت کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب اورپاکستان کارشتہ بے مثال ہے۔