فرد نہیں ادارے اہم ہوتے ہیں، کوئی بھی ادارہ روڈ میپ کے بغیر نہیں چل سکتا‘سید منصور علی شاہ
ریسرچ اور ڈویلپمٹ کا شعبہ ناگزیر ہے‘ لاہور ہائیکورٹ میں نافذ کئے جانے والا انٹرپرائز آئی ٹی سسٹم نظام عدل کے لئے ایک گیم چینجرثابت ہو گا یہ سسٹم ایک مو ثر اور مربوط نظام ہے جس کا سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی میں بڑا قلیدی کردار ہوگا‘ ہمارے پاس کوئی فیڈ بیک رپورٹنگ سسٹم نہیں تھا جس کے لئے روبوٹ کال لانچ کی جا رہی ہے جس کے ذریعے سائلین سے کاپی اور ارجنٹ سیکشن کی کاردکردگی کے متعلق فیڈ بیک لیاجائیگا‘ایم آئی ٹی کا شعبہ مکمل طور پر تبدیل کیا جارہا ہے‘ لاہورہائی کورٹ میں نئے انٹر پرائز آئی ٹی سسٹم کے افتتاح کے موقع خطاب
ہفتہ 8 اپریل 2017 23:03
(جاری ہے)
میری خوش قسمتی ہے کہ انٹرپرائز آئی ٹی سسٹم کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول میرے ججز، ضلعی عدلیہ اور سب سے بڑھ کر بار کی لیڈر شپ، پولیس، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل آفس اور پراسیکیوشن میرے ساتھ ہیں۔
انہوںنے کہا 1995 میں پہلی بار ہائیکورٹ میں کمپیوٹر آیا تو یہ اس وقت کے لحاظ سے ایک انقلابی تبدیلی تھی اور آج ہم پورے نظام کو کمپیوٹرائزڈکرنے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام سے بدعنوانی کے امکانات ہیں، بے یقینی ہے کہ مقدمہ لگے یا نہیں، ریکارڈ بے ہنگم حالت میں پڑا ہے لیکن انٹر پرائز سسٹم کی بدولت پورے ریکارڈ کو ایک نئی شکل دی جا رہی ہے، اس سے ناصرف وکلاکیلئے آسانی ہو گی بلکہ اس "بابی" کی زندگی بھی بدل جائے گی جو حصول انصاف کی غرض سے عدالتوں کے چکر لگاتا ہے۔فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا موجودہ سافٹ ویئر ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے کیسوں کا ڈیٹا نہیں سنبھال سکتا تھا جس کے لئے ہم نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے کہا تو انہوں نے بنا کر دیا۔ فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فائلیں لانے اور لے جانے میں بھی بڑی خرابی ہوتی، جو اس سسٹم کے بعد ختم ہوجا ہیں گی۔ وکلا کی آسانی کے لئے کیسز کی ای فا ئلنگ ممکن ہو سکے گی۔ اب وکلا کا سی سی نمبر ختم کرکے شناختی کارڈ کا نمبراستعمال ہوگا۔ کوئی وکیل دوسرے وکیل کی جگہ پیش نہیں ہوسکے گا،اب وکیل اور سائل دونوں کو کیس کے سٹیٹس کی اطلاع ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے موصول ہو جائے گی اور وکلااپنے کیسوں کی تعداد گھر بیٹھے دیکھ سکیں گے۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ پولیس نے جتنا کسی ملز م کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے وہ ہمیں مل گیا، اب جج کی عدالت میں ایک ملز م کا مکمل ڈیٹا حاصل ہوگا ہے ، یہ ایک مربوط نظام ہے جس سے سب کو فائدہ ہو گا، عدالت عالیہ میں حکم امتناعی، اراضی کے کتنے کیسز ہیں سب دستیابی ہوگی۔وکیل کی سپریم کورٹ مصروفیت کا پتہ چل جائے گا جس سے کیس کو کال کرنے سمیت دیگر قباحتوں سے بچا جاسکے گا۔ایک سائل اپنے کیس کا سٹیٹس کسی بھی جگہ آسانی سے معلوم کرسکے گا، چاہے وہ راجن پور میں بیٹھا ہو اسے پتہ کرنے کے لیے عدالتوں کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے لاہور ہائی کورٹ میں پبلک انفارمیشن افسر نامزد کر دیا ہے، ہم ہر معاملے میں شفافیت چاہتے ہیں، لیکن اس بات کا خیال رکھیں جج صاحبان کی ذاتی زندگی بارے میں کوئی انفارمیشن یاسوال نہیں پوچھاجاسکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی فیڈ بیک رپورٹنگ سسٹم نہیں تھا جس کے لئے روبوٹ کال لانچ کی جا رہی ہے جس کے ذریعے سائلین سے کاپی اور ارجنٹ سیکشن کی کاردکردگی کے متعلق فیڈ بیک لیاجائیگا۔ایم آئی ٹی کا شعبہ مکمل طور پر تبدیل کیا جارہا ہے۔ا یم آئی ٹی کا نام تبدیل کر کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسڑکٹ جوڈیشری ر کھا جا رہا ہیں، اس نئے نظام کے تین بڑے شعبے ہونگے ان میں سے ایک کمپلینٹ مینجمیٹ سسٹم ہو گا جس میں شکایت کے بارے میں طریقہ کار واضح کردیا گیا ہے، انسپکشن جج اگر شکایت پر کاروائی نہیں کرتا تو پندرہ دن بعد شکایت چیف جسٹس کے پاس آجائے گی. دو سرہ شعبہ ججز کی پرفارمنس کو جا نچنے کے طریقہ کار اور ان کی ٹرینگ کے بارے میں لائحہ عمل بنائے گا اس کا تیسرا شعبہ ویل فیئر اور ڈویلپمنٹ کے نا م سے ججز کی رہائش ، ان کی بچوں کی تعلیم سمیت تمام مسائل کا حل نکالنے کے لئے کوشاں رہے گا۔ جوڈیشل افسران کی صلاحیت میں اضافہ کیلئے ڈیٹا مرتب ہوگا، اعلی تعلیم کے لئے بیرون ملک سکالر شپ بھجوا رہے ہیں۔جوڈیشل افسران پر کام کا بوجھ ہی نہیں ڈالنا بلکہ ان کی فلاح و بہبود بھی مد نظر رکھنا ہے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف چیمہ کا کہناتھا کہ لاہور ہائی کورٹ کی سادہ نوعیت کی ویب سائٹ ہونے کے باوجود اس تک 18کروڑ بار رسائی کی گئی، ایک لاکھ 2ہزار دفعہ ہائی کورٹ کی ہیلپ لائن 1134 پر کالز کی گئیں اور محض 3ماہ میں 10ہزار افراد نے لاہور ہائی کورٹ کی ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کی، انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ لوگ انصاف کے ایوانوں کو جدید ٹیکنالوجی پر سوئچ ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج صاحبان، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ڈائریکٹوریٹ، ایڈوکیٹ جنرل، پروسیکیوٹر جنرل پنجاب، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون ،اعظم نذیر تارڑ، سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ملک عنائت اللہ اعوان، چیئرمین ایگزیگٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت بخاری، لاہور ہائی کورٹ بار کے نائب صدر راشد جاوید لودھی ، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر چوھدری تنویر ، جان لپٹن کی قیادت میں یورپی یونین کے وفد سمیت ورلڈ بینک کے نمائندے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف چیمہ اور سی سی پی او لاہور سمیت لاہور ہائی کورٹ کے آئی ٹی سیکشن کے آفیسرز اور سٹاف کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر چیف جسٹس نے وکلارہنماوںاورلاہورہائی کورٹ کے آئی ٹی ماہرین میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 9 اپریل 2017 کی مزید خبریں
-
چین اور سری لنکا کے مابین بندرگاہ، لاجسٹک اور سمندر ی امور میں فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جائے گا
-
چین اور امریکہ کے صدور کی سات گھنٹے طویل ملاقات نتیجہ خیز رہی،چینی وزیر خارجہ
-
تیونس ،میں ڈی جے کو نائٹ کلب میں اذان کی بے حرمتی کرنے پر ایک سال قید کی سزا
-
فلپائن میں ایک رات میں دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے جانی نی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
-
شام پر مزید امریکی حملوں میں جرمنی شامل نہیں ہو گا، جرمن وزیر دفاع
-
ٹرمپ شام کے دہشت گردوں کے لیے ترغیب کا باعث بن رہے ہیں، ایرانی صدر
-
وائٹ ہائوس نے شام پر میزائل حملے کا جائزہ لیتے ٹرمپ کی تصویر جاری کردی
-
شام پر حملہ، امریکہ کے 20شہروںمیں حکومت کیخلاف مظاہرے شروع ہوگئے
-
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اونچی ہِیل پہننے پر پابندی عائد
-
نیوز اینکر کو خود اپنے شوہر کی حادثاتی موت کی اطلاع چینل پربراہ راست دینا پڑگئی
-
جنوبی یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کے 2جنگجو ہلاک
-
سعودی عرب کا ریاض کے مضافات میں تفریحی شہربنانے کا اعلان
-
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مسافر ٹرین سروس 50 سال بعد دوبارہ شروع
-
روسی صدر نے تیسری عالمی جنگ چھڑنے کی وارننگ دے دی
-
شام پر مزید امریکی حملوں کے لیے جرمن جاسوس ٹورناڈو طیارے معلومات فراہم نہیں کریں گے، جرمنی
-
کیلیفورنیا کے گورنرنے ریاست میں جاری پانچ سالہ خشک سالی کے خاتمے کا اعلان کردیا
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
-
فرد نہیں ادارے اہم ہوتے ہیں، کوئی بھی ادارہ روڈ میپ کے بغیر نہیں چل سکتا‘سید منصور علی شاہ
-
امریکی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے نائب صدر کو مجرم قراردیدیا
-
برطانیہ میں پانامہ کیس پرسوال کا جواب نامکمل اور سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا ،فوج بھی ہر پاکستانی کی طرح انصاف اور میرٹ پر مبنی فیصلے کی منتظر ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا ... مزید
-
عوام نے نظام کی تبدیلی کیلئے ووٹ دیا جس میں مخلوق کیلئے آسانی ہو،پرویز خٹک
-
سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار احمد چوہدری کی سیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن نے رجسٹر کر لیا
-
پی آ ئی بی کے قیام سے سر کاری انفراسٹرکچر کی تعمیر میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی ، حکومت گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران معاشی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ... مزید
-
100 ارب روپے کے بلاسود قرضے، 6 لاکھ سے زائد چھوٹے کاشتکارمستفید ہوں گے،شہبازشریف
-
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 169 سے ن لیگ کے امید وار برائے صوبائی اسمبلی اسلم چوہدری مظہر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
-
کالعدم تحریک طالبان کا اہم دہشتگرد گرفتار
-
اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ بن کر جنرل راحیل سعودیہ اور ایران کو قریب لائیں گے
-
بھارتی فوج کی ایل اوسی کےٹنڈر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ
-
نوشہرہ اضاخیل میں جے یو آئی کی صد سالہ تقریبات دوسرے روز بھی جاری
-
لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب طاہر 6اپریل سے نیپال سے لاپتہ ہیں‘ معاملہ نیپالی حکومت کے ساتھ اٹھایاہے
-
سیاست کو کرپشن کا ذریعہ بنانے والے سیاست اور جمہوریت دونوں کیلئے زہر قاتل ہیں ، چند سیاسی رہنما اور پارٹیاں سیاست کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کی روش پر چل رہی ہیں ، سابقہ حکومتوں نے مسائل کے ... مزید
-
میٹروٹرین کیس:پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں فریق بننےکی درخواست دائر
-
خیبرپختونخواحکومت ہرسال چین کو2لاکھ گدھےبرآمد کرے گی
-
پولیس پر حملہ کیس، عزیر بلوچ اور زبیر بلوچ ایک مقدمہ میں بری
-
سپریم کورٹ، کاز لسٹ میں پاناما کیس شامل نہیں
-
صدرمملکت اور وزیراعظم سے امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب کی الگ الگ ملاقاتیں
-
پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کو جمہوریت کے لئے بچایا ہے،عمران خان
-
پاکستان بار کونسل کے رکن نے جوڈیشل کمیشن میں شامل وکلانمائندوں کے ہائی کورٹس کے ایڈیشنل ججوں کے سامنے پیش ہونے پر پابندی کی تجویز پیش کردی
-
مناواں کے علاقہ میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی تفصیلا ت منظر عام پر آگئیں
-
جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع کی تقریبات کے دوسرے روز شدید بد نظمی ،رضا کاروں کو شرکا ء پر لاٹھی چارج کرنا پڑ گیا
-
سندھ ، اسلام آباد سے اٹھائے گئے تینوں افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیا جائے ‘ سید خورشید شاہ
-
نوشہرہ ‘ شہری سے نامناسب رویے پرٹریفک وارڈن ملازمت سے برخاست
-
احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے پر عارف علوی ودیگر کے خلاف مقدمہ درج
-
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ،فاروق ستار ،عامر خان ودیگر کے ایک باہر پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
-
سیالکوٹ، وزیر اعظم گلو بل پر وگر ام کے 5قومی،11صو با ئی حلقو ں میں 47 کر وڑ90لا کھ سے زائدکی رقم سی103سکیمو ں کو مکمل کر نے حتمی فیصلہ ،فنڈز جا ری کر دیئے گئے
-
سانحہ سرگودھا،صوبہ بھرکے مزارات کو مرحلہ وار محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ،حکومت پنجاب کامحکمہ اوقاف کو ملتان سمیت صوبہ بھرکے مزارات کی لسٹیں بنانے کا حکم دیدیا، مزارات کے گدی نشینوں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.