پی آ ئی بی کے قیام سے سر کاری انفراسٹرکچر کی تعمیر میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی ، حکومت گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران معاشی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے، بلند،پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے ، حکومت معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عمل درآمد کے حوالے سے پرعزم ہے

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی کو عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر پاچھا موتھوایلن سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان انفراسٹرکچر بینک( پی آ ئی بی) کے قیام سے سر کاری انفراسٹرکچر کی تعمیر میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی ، حکومت گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران معاشی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور بلند،پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے ، حکومت معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عمل درآمد کے حوالے سے پرعزم ہے ۔

ہفتہ کو عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر پاچھا موتھوایلن گوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا واشنگٹن میں آمدہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سپرنگ اجلاسوں میں شرکت اور شیڈول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچھا موتھوایلن گوان نے وفاقی وزیر خزانہ کو عالمی بینک کی ٹیم کی جانب سے حکومت کو ڈیٹا اکٹھے کرنے کے لئے طریقہ کار میں بہتری اور نیشنل اکائونٹس کے حوالے سے حکومت کے تعاون کے حوالے سے کوششوں سے آگاہ کیا تاکہ پاکستان میں معیشت کی درست تصویر پیش کی جا سکے ۔

وزیرخزانہ نے عالمی بینک کی ٹیم کو اس ٹاسک کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس میں پاکستان انفراسٹرکچر بینک( پی آئی بی ) کا قیام کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان انفراسٹرکچر بینک کے قیام سے حکومت کی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔انہوں نے آئی ایم ایف سے آرٹیکل 4کے تحت ہونے والے حالیہ مشاورتی مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران معاشی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور بلند،پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔

اس حوالے سے حکومت معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عمل درآمد کے حوالے سے پرعزم ہے ۔ وزیر خزانہ نے اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔ (وخ)

متعلقہ عنوان :