اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ بن کر جنرل راحیل سعودیہ اور ایران کو قریب لائیں گے

پانامہ کیس کے فیصلے پر اپیل نہیں ،آئندہ الیکشن کی تیاری کریں گے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 8 اپریل 2017 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے اندھیرے میں جرنیلوں سے خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے ،میں تو دن کے اجالے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اعلانیہ ملا ہوں ،جنرل راحیل سے متعلق گورنر سندھ کا بیان شرمناک ہے ،پانامہ کیس کے فیصلے پر اپیل نہیں کریں گے ،اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ بن کر جنرل راحیل سعودیہ اور ایران کو قریب لائیں گے ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف رات کے اندھیرے میں جرنیلوں سے خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے میں تو دن کے اجالے میں اعلانیہ ملا ہوں ،آرمی چیف سے صوبائی مسائل پر بات چیت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کو زبیر کو گورنر سندھ کے عہدے پر ہوتے ہوئے یہ زیب نہیں دیتا ،جنرل راحیل سے متعلق ان کا بیان شرمناک ہے ،جنرل راحیل اسلامی فوجی اتحاد میں شامل ہوکر سعودیہ اور ایران کو قریب لائیں گے ،پانامہ کیس کے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر اپیل نہیں کریں گے بلکہ آئندہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے۔