خیبرپختونخواحکومت ہرسال چین کو2لاکھ گدھےبرآمد کرے گی

چینی صنعت میں گدھوں کاچمڑا،ہڈی کاسمیٹکس اوردیگراشیاء میں استعمال ہوںگی،حکومت اورچینی کمپنی میں ایم اویو پردستخط ہوچکے،رواں سال برآمد شروع ہوجائیگی۔میڈیارپورٹس

ہفتہ 8 اپریل 2017 17:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء): خیبرپختونخوا حکومت ہرسال چین کو2لاکھ گدھے برآمد کرے گی،چینی صنعت میں گدھوں کا چمڑا اورہڈی کاسمیٹکس اوردیگراشیاء میں استعمال ہوں گی،حکومت اورچینی کمپنی میں ایم اویو پردستخط ہوچکے۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی اور کے پی کے حکومت کے درمیان معاہدے کی دستاویزات کے تحت خیبرپختونخوا حکومت ہرسال چین کو2لاکھ گدھے برآمد کرے گی۔

جس کیلئے چینی کمپنی خیبرپختونخوا میں گدھوں کی افزائش کے فارم بنائے گی۔ معاہدے کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت 16 تا18 اپریل بیجنگ میں روڈ شوکررہی ہے۔ معاہدے کی دستاویزات میں مزید کہاگیاہے کہ معاہدے پررواں ماہ بیجنگ میں دستخط ہوں گے۔ جس کے بعدحکومت خیبرپختونخوا ہرسال چین کو2لاکھ گدھے برآمد کرنا شروع کردے گی۔

متعلقہ عنوان :