کلبھوشن یادیوکوقانون کے مطابق سزادی گئی ،بھارتی ردعمل پرکچھ کہناقبل ازوقت ہے،سرتاج عزیز

پیر 10 اپریل 2017 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء)مشیرخارجہ امورسرتاج عزیزنے کہاہے کہ کلبھوشن یادیوکوقانون کے مطابق سزادی گئی ہے ،بھارتی ردعمل پرکچھ کہناقبل ازوقت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پیرکوایوان بالامیں سینیٹرمشاہدحسین سیدکی جانب سے نقطہ اعتراض کے جواب میں دیا۔سینیٹرمشاہدحسین سیدنے کہاکہ میڈیامیں بھارتی راکے ایجنٹ کلبھوشن یادیوکی سزائے موت کے حوالے سے خبرسنی ہے ،ان کی سزائے موت پرعملدرآمدکب ہوگااس حوالے سے مشیرخارجہ آگاہ کریں ،جس پرمشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاکہ کلبھوشن یادیوکوقوانین کے مطابق سزادی گئی ہے ،بھارتی ردعمل پرکچھ کہناقبل ازوقت ہوگا۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :