رواں مالی سال ترسیلات زر میں 33 کروڑ ڈالر کی کمی،سٹیٹ بینک نے رواں سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وطن بھجوائی گئی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دیں

پیر 10 اپریل 2017 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وطن بھجوائیگئی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کر دیں، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال ترسیلات زر میں 33 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وطن بھجوائی گئیں ترسیلات کی تفصیل جاری کر دی ۔

پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے نو ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجیں۔ پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں ترسیلات میں 33 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ۔ مارچ 2017 میں بیرون ملک سے ایک ارب 69 کروڑ 43 لاکھ ڈالر ترسیلات آئیں ، فروری 2017 کے معاملے میں ترسیلات زر میں 19.58 فیصد اضافہ ہوا ۔ …(م د +ار)

متعلقہ عنوان :