وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کے معاملے پر صوبائی داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا، بروقت رابطے کی ہدایت

پیر 10 اپریل 2017 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کے معاملے پر صوبائی داخلہ کو مراسلہ لکھ کر بروقت رابطے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے معاملے پر محکمہ داخلہ سے رابطہ کریں ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ رینجرز کی پنجاب میں تعیناتی میں توسیع کے لئے بروقت رابطہ کیا جائے ۔ مراسلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی منظوری سے لکھا گیا ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں رینجرز کی 90 روز تعیناتی کی مدت 22 اپریل کو ختم ہو رہی ہے ۔ …(م د+ار )