را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج کو مسترد کردیا ،ْپاکستانی ہائی کمشنر کھری کھری سنا دیں

ایک تو آپ دہشتگردی کریں اوراوپر سے بلا کر احتجاج کریں ،ْ ملکی سلامتی سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہے ،ْ ہماری امن و مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،ْعبد الباسط کا جواب

پیر 10 اپریل 2017 21:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے کھری کھری سنا دیں اور واضح کیا ہے کہ ایک تو آپ دہشتگردی کریں اوراوپر سے بلا کر احتجاج کریں ،ْ ملکی سلامتی سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہے ،ْ ہماری امن و مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج کیلئے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان کو طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا جس میں تحریر تھا کہ کل بھوشن یادیو کو گزشتہ سال ایران سے اغوا کیا گیا، کلبھوشن کی پاکستان میں موجودگی کبھی جامع اندازمیں نہیں بتائی گئی، بھارتی ہائی کمیشن نی13 بار قونصلر رسائی مانگی جونہیں دی گئی اور پھر اسے سزائے موت کاحکم سنادیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اگر کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد ہوا تو یہ پہلے سے سوچا سمجھا قتل تصور ہوگا تاہم پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے بھارتی احتجاج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد کو سزا دے کر کوئی غلط کام نہیں کیا ،ْ ملک کی سلامتی سے زیادہ کچھ عزیز نہیں، کلبھوشن یادیو ایک دہشت گرد ہے اور دہشت گرد کو سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے بھارتی حکام کو کہا کہ ایک جانب آپ دہشت گردی کریں اور پھر ہمیں بلا کر احتجاج بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ ہماری امن ومذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ عنوان :