کلبھوشن یادیو جیسے دوسروں کوبھی ہزاربار پھانسی ہونی چاہیے ،ْجاوید ہاشمی

یورپ عالم اسلام کو یہودیوں اورہندوئوں کے منصوبوں کو سمجھنا چاہیے ،ْ گفتگو

منگل 11 اپریل 2017 22:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)سینئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہاہے کہ کلبھوشن یادیو جیسے دوسروں کوبھی ہزاربار پھانسی ہونی چاہیے ،آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے اظہاریکجہتی کرنے کے موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بلوچستان سے لے کرکراچی تک انڈین ایجنٹوں نے ہزاروں گھراجاڑے، انڈیایادرکھے کہ اب مشرف کادورنہیں ہے ہم اپنے ملک میں اوراپنے ہمسایوں کے ساتھ امن سے رہناچاہتے ہیںلیکن اگرکسی نے ہمارے ملک میں مداخلت کی تو وہ ہزار سال پیچھے چلاجائے گا،انہوںنے کہاکہ امریکہ عالم اسلام کوتقسیم کررہاہے بلکہ امریکہ اورروس دونوں ہی نہ صرف عالم اسلام بلکہ پاکستان کابھی تماشہ بناناچاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یورپ عالم اسلام کو یہودیوں اورہندوئوں کے منصوبوں کو سمجھنا چاہیے ،عالم اسلام میں تفریق اورجنگ وجدل کے معاملہ پراوآئی سی کو اجلاس بلاناچاہے ،انہوںنے کہاکہ سپرپاوراوردیگربڑی طاقتوں کے بعد ایک دلیرتجربہ کار اورجذبہ سے سرشارصرف ایک فوج رہ گئی ہے اوروہ ہے پاکستانی فوج ۔امریکہ دنیابھر کی افواج خصوصاًًمسلمان افواج کوختم کرنے میں لگاہواہے لیکن ہم ان کو بتادیناچاہتے ہیں کہ پاکستان کی فوج پہلے سے مضبوط ہے اورہوگی ،یہ فوج ہماری آنکھوں کا تاراہے ۔

جاویدہاشمی نے کہاکہ پاورلومز سیکٹر بندہونے سے تین کروڑسے زائد لوگ بے روز گارہوجائیں گے ،ْملتان کپاس کامرکزہے لیکن اب وائٹ گولڈسے کسان اورپاورلومز کومنافع نہیں مل رہامیں اس خطہ کاباسی ہوں اس لئے یہاں کے لوگوں کے مسائل میرے مسائل اورمیں ان کے ساتھ کھڑاہوں ۔انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ میں فرق ضرورآیاہے تاہم ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔اس موقع پر آل پاکستان پاورلومز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر خالق قندیل انصاری ،حاجی سعیداحمد سعیدی ،بشیرپہلوان ،ثناء اللہ انصاری ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سمگل شدہ کپڑے کی وجہ سے مقامی کپڑے کے تیارکنندگان سخت پریشان ہیں،ہمارامطالبہ ہے کہ وزیراعظم خودنوٹس لے کر ٹیکسٹائل اورپاورلومز سیکٹرکیلئے ریلیف کااعلان کریں ۔