پانامہ کیس کے فیصلے پر پاکستانی قوم شکر ادا کریگی‘ وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات میں بات چیت

منگل 11 اپریل 2017 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر پاکستانی قوم شکر ادا کرے گی‘ وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے۔ وہ منگل کو سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ بابر اعوان نے عمران خان کو پانامہ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے پر پاکستانی قوم شکر ادا کرے گی وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کی اصل تشریح پانامہ کیس میں ہو گی۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے بچوں نے کمائی والد کے وزیر اعظم بننے کے بعد کی ہے۔ …(رانا)