آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات ، علاقائی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کا کردارقابل ستائش ہے ، آپریشن ردالفساد سے دہشتگردی کے خاتمے میں مددملے گی ،ڈیوڈ ہیل

منگل 11 اپریل 2017 22:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور کہاکہ آپریشن ردالفساد سے دہشتگردی کے خاتمے میں مددملے گی ۔

متعلقہ عنوان :