خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،شام پر امریکی حملوں کی قردادمنظور

سپیکر اسد قیصر پر الزامات لگے تو( ن) لیگ نے دھرنا نہیں دیا نہ استعفیٰ مانگا گیا لیکن پاناما لیکس معاملے پر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگا گیا ،سردارنلوٹھا اسپیکر اسد قیصر کی پراپرٹی کی تمام تفصیلات ،ہرچیز کا حساب موجود ہے،صوبے میں قانون سازی کے دوران اپوزیشن کی رائے کو کبھی بلڈوز نہیں کیا گیا،پرویزخٹک

منگل 11 اپریل 2017 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)خیبر پختونخوا اسمبلی میں شام پر امریکی حملے اورسوشل میڈیا پرتوہین آمیز خانوں کے خلاف قراردادیں منظور کرلی گئیں،اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر پر الزامات سے متعلق بحث میں نون لیگ اراکین کاکہنا تھا کہ اسپیکر پر الزامات لگے تو ن لیگ نے کوئی دھرنا نہیں دیا،وزیر اعلیٰ نے اسپیکر کی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر کی پراپرٹی کی تمام تفصیلات اور حساب موجود ہے،اسد قیصر گناہ گار ہوتے تو انکا ساتھ کبھی نہیں دیتا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مہرتاج روغانی کی زیرصدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں اسپیکر پر الزامات سے متعلق بحث میں نون لیگ کے رکن ا سمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے ہرکسی پر الزامات لگا تے ہیں،پی ٹی آئی وزیر اعظم پر الزامات لگائے اور دھرنے دیے،سپیکر اسد قیصر پر الزامات لگے تو ن لیگ نے کوئی دھرنا نہیں دیا،پاناما لیکس معاملے پر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگا گیا لیکن ن لیگ استعفیٰ نہیں مانگے گی،یہ ن لیگ کا مثبت رویہ ہے کہ خاموش ہے،اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر کی پراپرٹی کے تمام تفصیلات اور ہرچیز کا حساب موجود ہے،صوبے میں قانون سازی کے دوران اپوزیشن کی رائے کو کھبی بھی بلڈوز نہیں کیا گیا، اسپیکر اسد قیصر ملزم ہیں اور نہ ہی مجرم ہیں،صرف ایک خط کی بنیاد پر اسپیکر پر الزام تراشی ہو رہی ہے،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم کرکے ڈی جی نیب کی تعیناتی کا اختیار چیف جسٹس کو منتقل کرینگے،ترقیاتی بجٹ کا 20فیصد یعنی 50 ارب بلدیات کو جاری کردیئے ہیں،صوبائی وزیرشاہ فرمان کا کہنا تھا کہ نیب کو روزانہ سینکڑوں درخواستیں موصول ہوتی ہیں اسپیکر پر کوئی انکوائری اورنہ تحقیقات بلکہ صرف کمپلینٹ ہے،ایم پی اے ضیاء اللہ آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر اب ملزم ہے،ایوان کی معزز کرسی پر نہیں بیٹھ سکتے،اسپیکر باعزت طور پر مستعفی ہوکرعمران خان کی ساکھ بچا لیں،اگرغلط الزام لگانا جرم ہے تومیرے کیس میں کیا کاروائی ہوئی،مجھے گرفتار کرنے والے خود جعلسازی سے کمیشن میں بھرتی ہوئے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعے کے روز تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔