بیجنگ میں سی پیک روڈ شو: چینی حکومت نے وزیراعلی سمیت 60 اراکین کو ویزے جاری کردیئے

منگل 11 اپریل 2017 21:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء) چینی حکومت نے بیجنگ میں سی پیک روڈ شو کے لئے وزیر اعلیٰ سمیت ساٹھ اراکین کو ویزوں کی فراہمی کر دی ہے ۔ چینی حکومت کے ساتھ گدوں سمیت سات معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

پندرہ اپریل کو ساٹھ رکنی وفد اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے قومی ائیر لائن کے ذریعے بیجنگ جائینگے بیجنگ میں منعقد ہونے والے روڈ شو میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، سپیکر اسد قیصر ، وزراء عنایت اللہ خان ، شہرام خان تراکئی ، سکندر شیر پائو ، عاطف خان ، انیسہ زیب طاہر خیلی ، شاہ فرمان ، مشتاق غنی ، اکبر ایوب خان ، عبدالکریم خان ، ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ، سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی شامل ہو نگے ۔

سولہ اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہونے والا روڈ شو انیس اپریل تک ہو گا اوریبس اپریل کو صوبائی وفد واپس پاکستان آئینگے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جانے والے ان افسران کو این او سی بھی جاری کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :