چیئرمین سینیٹ نے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر بھارت کی پاکستان پر الزام تراشی مسترد کردی

بھارتی جاسوس کو یہ سزا سنانے کے بارے میں پاکستانی قوانین کی پاسداری کی گئی ، رضا ربانی چیئرمین سینیٹ کی مسلم عسکری اتحاد کے حوالے معاملات کو حتمی شکل ملنے پر پارلیمنٹ کو اس بارے اعتماد میں لینے کی ہدایت

منگل 11 اپریل 2017 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اپریل ء)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا سنانے کے معاملے پر بھارت کی پاکستان پر الزام تراشی کومسترد کردیا،چیئرمین سینیٹ نے بھی واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کو یہ سزا سنانے کے بارے میں پاکستانی قوانین کی پاسداری کی گئی ہے،چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے ساتھ مسلم عسکری اتحاد کے حوالے معاملات کو حتمی شکل ملنے پر اس کے بارے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ میں وزیردفاع کے متذکرہ معاملات پر پالیسی بیان کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کا یہ حق ہے کہ اسے قومی سلامتی کے معاملات سے باخبر رکھا جائے۔انہوں نے وزیردفاع کو ہدایت کی کہ مسلم عسکری اتحاد کے حوالے سے ہر پیشرفت سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے،انہوں نے بھارتی جاسوس کی سزا کے معاملے پر بھارت کے پاکستان پر الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ سزا کا فیصلہ پاکستانی قوانین کے مطابق ہوا ہے،قانون کی پاسداری کی گئی ہے جس کہ بھارت نے کبھی بھی قوانین کا خیاک نہیں رکھا ہے،پاکستان کی مجاز بااختیار اتھارٹی نے فیصلہ سنایا ہے۔…(خ م+اع)