پاکستانی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،بھارت

پاک بھارت سرحد پر حفاظتی انتظامات کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ،سیکورٹی انتظامات میں بی ایس ایف کی تعیناتی ،سرحدی باڑ کی تعمیر ،سرحدی سڑکوں کی تعمیر،فلڈ لائٹس کی تنصیب،بی او پیز کی تعمیر،نگرانی کے ہائی ٹیک آلات کا استعمال،سیکورٹی فورسز کو ہتھیاروںا ور خصوصی گاڑیوں کی فراہمی شامل ہے،وزیر مملکت داخلہ امور کرن رججو

بدھ 12 اپریل 2017 23:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، پاک بھارت سرحد پر حفاظتی انتظامات کیلئے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے راجیہ سبھا کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی سرحد کے ساتھ دیوار تعمیر کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے داخلہ امور کرن رججو نے ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایاکہ بھارتی حکومت کے پاس پاکستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ دیوار تعمیر کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔وزیر مملکت کا کہناتھاکہ پاک بھارت سرحد پر حفاظتی انتظامات کیلئے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔سیکورٹی انتظامات میں بی ایس ایف کی تعیناتی ،سرحدی باڑ کی تعمیر ،سرحدی سڑکوں کی تعمیر،فلڈ لائٹس کی تنصیب،بی او پیز کی تعمیر،نگرانی کے ہائی ٹیک آلات کا استعمال،سیکورٹی فورسز کو ہتھیاروںا ور خصوصی گاڑیوں کی فراہمی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :