نسلی بنیادوں پر پختونوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے ‘ شناختی کارڈ بلاک ہونے سے پختونوں کو بچوں کی رجسٹریشن میں مسائل کا سامنا ہے ‘ نسلی بنیادوں پر تفریق کسی طور قابل قبول نہیں ‘ پختون آبادی کیخلاف انتقامی کارروائیاں فوری ترک کی جائیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاپارٹی اجلاس سے خطاب

جمعہ 14 اپریل 2017 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نسلی بنیادوں پر پختونوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے ‘ شناختی کارڈ بلاک کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے پختونوں کو بچوں کی رجسٹریشن میں مسائل کا سامنا ہے ‘ نسلی بنیادوں پر تفریق کسی طور قابل قبول نہیں ‘ پختون آبادی کیخلاف انتقامی کارروائیاں فوری ترک کی جائیں۔

وہ جمعہ کو پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جہانگیر خان ترین ‘ شیری مزاری ‘ شفقت محمود اور اسحاق خاکوانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میںانٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ انٹرا پارٹی انتخابات کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمرا ن خان نے کہا کہ نسلی بنیادوں پر پختونوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے ‘ شناختی کارڈ بلاک کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے پختونوں کو بچوں کی رجسٹریشن میں مسائل کا سامنا ہے ‘ نسلی بنیادوں پر تفریق کسی طور قابل قبول نہیں ‘ پختون آبادی کیخلاف انتقامی کارروائیاں فوری ترک کی جائیں…(رانا)