آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 14 اپریل 2017 17:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ …(رانا)