مشال خان کی وفات کے بعدبھی ان کا فیس بک استعمال ہو رہا ہے، اس کی تحقیقات کی جائیں ، یونیورسٹی میں مشال خان پر حملے کے دوران لوگوں کے ہاتھوں میں کتابیں نہیں تھیں ،ایسا معلوم ہوتا تھا کہ لوگ باہر سے آئے ہوں

پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 اپریل 2017 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مشال خان کی وفات کے بعد ان کا فیس بک ابھی بھی استعمال ہو رہا ہے اس حوالے سے تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے ، مردان یونیورسٹی میں مشال خان پر حملے کے دوران لوگوں کے ہاتھوں میں کتابیں نہیں تھیں ایسا معلوم ہوتا تھا کہ لوگ باہر سے آئے ہوں ۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں لوگ اگر سزائیں خود دینا شروع کر دیں تو سمجھ لیں کہ ریاست کی رٹ ختم ہو گئی۔ مشال خان کو جب کمرے میں بند کیا گیا تو اس وقت یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو کیوں نہیں بلایا ۔ اس سے ایسا معلوم ہوتا کہ جیسے مشال خان کے قتل کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جب بھی مشال خان کے قتل کی ویڈیو دیکھتا ہوں تو کانپ اٹھتا ہوں ۔ مشال خان کی وفات کے بعد ان کا فیس بک ابھی بھی استعمال ہو رہا ہے اس حوالے سے تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے ، مردان یونیورسٹی میں مشال خان پر حملے کے دوران لوگوں کے ہاتھوں میں کتابیں نہیں تھیں ایسا معلوم ہوتا تھا کہ لوگ باہر سے آئے ہوں ۔…(م د +ار)

متعلقہ عنوان :