وزیرِ داخلہ کی آئی جی پولیس اسلام آباد اور چیف کمشنر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سے رابطے کی ہدایت

سپریم کورٹ اور اردگرد فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 20 اپریل 2017 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)وفاقی نوزیرِ داخلہ چوہدری نثا رعلی خان نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور چیف کمشنر کو رجسٹرار سپریم کورٹ سے رابطے کی ہدایت کی ہے اور آج (جمعرات کو) پانامہ کیس کی فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ اور اسکے اردگرد فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جس میں رینجرز کی سیکیورٹی بھی شامل ہو۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا کہناہے کہ صرف انہی اشخاص کو سپریم کورٹ کے احاطے کے نزدیک آنے کی اجازت دی جائے جسکی منظوری رجسٹرار سپریم کورٹ دیں۔ سپریم کورٹ کے اندر کا داخلہ صرف انہی لوگوں تک محدود ہوگا جن کے پاس سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی اجازت نامے (پاسز) موجود ہوں۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے نزدیک کسی قسم کے سیاسی اجتماع یا سرگرمی کی اجازت نہ دی جائے جبکہ فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کے سلسلے میں وزیر داخلہ کی رینجرز کو پولیس کو معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :