فوجی جوانوں کی عمدہ کارکردگی پر اعزازات تقریب

افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت،تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ ستارہ امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا

بدھ 19 اپریل 2017 20:52

راولپنڈی،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نی106فوجی افسران اور فوجی جوانوں کو عمدہ کارکردگی کے عوض تمغہ بسالت،تمغہ امتیاز ملٹری اور تمغہ ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق فوجی افسران اور جوانوں کو انعام دینے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے بہتر کارکردگی دکھانے والی42 فوجی افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت، 38افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری اور26افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔

تقریب میں فوجی افسران،شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ نے شرکت کی جبکہ شہداء کے اعزاز ان کے اہلخانہ نے وصول کئی۔(ولی)