چیئرمین سینیٹ کاوزارت پانی و بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے ہائی الیکٹرک سٹی ٹیرف کا بیان سننے سے انکار

اسلام آباد ایئر پورٹ پر خواتین پر ایف آئی اے آفیسر کے تشدد کے واقعہ کی رپورٹ ایوا ن بالا میں پیش وزیرداخلہ نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے،دوبارہ تحقیقات ہورہی ہیں ، رپورٹ (کل) آجائیگی،بلیغ الرحمان

بدھ 19 اپریل 2017 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بدھ کو وزارت پانی و بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے ہائی الیکٹرک سٹی ٹیرف کا بیان سننے سے انکار کر دیاجبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر خواتین پر ایف آئی اے کی خاتون آفیسر کے تشدد کے واقعہ کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیر پانی و بجلی سے سینیٹر محسن عزیز کے نئے منصوبوں کیلئے ہائی الیکٹرک سٹی ٹیرف جس سے ملک کے صنعتی شعبے اور ملکی برآمدات پر انتہائی منفی اثر پڑے گا کیونکہ یہ ٹیرف خطے کے دیگر ممالک میں بہت زیادہ ہے پرجواب طلب کیا گیا تھا۔

وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد جواب دینا چاہتے تھے۔ وزیر پانی و بجلی و وزیر مملکت دونوں ایوان میں نہیں آئے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے وزراء کی حاضری کے بارے میں ایک بار پھر وزیر اعظم کا خط پڑھ کر ایوان میں سنایا اور وزیر پارلیمانی امور کو جواب دینے سے روک دیا۔وزیرمملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد سے اوسلو جانے والی پی آئی اے کی خاتون افسر اس کی بہن اور بیٹیوں کے ساتھ 15اپریل 2017کو دوران سفر ایف آئی اے کی خاتون آفیسر اور دیگر سٹاف کے ناروا سلوک کے واقعہ پر رپورٹ پیش کی۔

وزیرمملکت نے بتایا کہ وزیرداخلہ نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے،دوبارہ تحقیقات ہورہی ہیں جس کی رپورٹ (کل)جمعہ کو آجائے گی،متاثرہ خاتون خاندان میں موجود ہیں،ایف آئی اے کی متعلقہ خاتون آفیسر اور ڈیوٹی انچارج کو معطل کردیا گیا ہے،متاثرہ خاتون نے تاحال بیان ریکارڈ نہیں کروایا،دونوں اطراف سے مقدمات کی درخواست کی گئی ہے۔…(رانا+خ م+اع)

متعلقہ عنوان :