میاں صاحب آپ گھر نہیں کہیں اور جائیں گے ‘ سعودی عرب جائیں یا پھر لانڈھی جیل ، روٹیاں میں بھیجوں گا،آپ سرکاری روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ‘ ‘ مشرف کی طرح نواز شریف کو بھی گھر بھیجیں گے ،ان سے قوم کا حق واپس لے کر رہیں گے، چاروں صوبوں کو نواز شریف سے نجات چاہیے ‘ ابھی تو ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ‘ سندھ کی اسمبلی نے بھی ’’گو نواز گو‘‘ کی قرار داد منظور کر دی ہے ‘ شاہ جیونہ کے لوگوں کی محبت دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں ‘ ہم پہلے بھی الیکشن نہیں ہار ے ہمیں آر اوز نے ہرایا ‘ ہم نے عوام کی خاطر جینا اور مرنا ہے ‘ ہم نے بینظیر،شاہنواز اور مرتضیٰ بھٹو کے جنازے اٹھائے ‘ ہم نے قربانیاں دینے کے باوجود پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا

پیپلز پارٹی کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری کا جھنگ میں منڈی شاہ جیونہ میں عوامی جلسے سے خطاب

جمعہ 21 اپریل 2017 20:25

منڈی شاہ جیونہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینزکے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میاں صاحب آپ گھر نہیں کہیں اور جائیں گے ‘ آپ سرکاری روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ‘ میاں صاحب سعودی عرب جائیں یا پھر لانڈھی جیل آئیں جہاں پر آپ کو روٹیاں میں بھیجوں گا، چاروں صوبوں کو نواز شریف سے نجات چاہیے ‘ میاں صاحب ابھی تو ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا ‘ سندھ کی اسمبلی نے بھی ’’گو نواز گو‘‘ کی قرار داد منظور کر دی ہے ‘ مشرف کی طرح نواز شریف کو بھی گھر بھیجیں گے اور ان سے قوم کا حق واپس لے کر رہیں گے ‘ شاہ جیونہ کے لوگوں کی محبت دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں ‘ ہم پہلے بھی الیکشن نہیں ہار ے ہمیں آر اوز نے ہرایا ‘ ہم نے عوام کی خاطر جینا اور مرنا ہے ‘ ہم نے شاہنواز ‘ بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے جنازے اٹھائے ‘ ہم نے قربانیاں دینے کے باوجود پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو جھنگ کے علاقے منڈی شاہ جیونہ میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں شاہ جیونہ کے لوگوں کا پیار اور محبت دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں۔ میں مخدوم صاحب اور فیصل صالح حیات کو پیپلز پارٹی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وائس صدر کا عہدہ قبول کریں اور ہمارے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلیں اور پنجاب فتح کریں۔

آصف زرداری نے کہا کہ اس مرتبہ ہم نے شریفوں کو مٹانا ہے اور آر اوز الیکشن کو ایکسپوز کرنا ہے ۔ ہم پہلے بھی الیکشن ہارے نہیں تھے ہمیں آر اوز نے ہرایا تھا۔ آر اوز کو دیکھنا چاہیے کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیا کیا۔ شاہ جیونہ دھرتی پر پانی ہے نہ بجلی ہے۔ قرضے دگنے ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر اوز نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اس عوام کے ساتھ ہم نے جینا ہے اور مرنا بھی ہے۔

پیپلز پارٹی ہزاروں شہیدوں کو سینے سے لگایا مگر پھر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ یہ ملک ہمارا ہے ہم نے شہید ذوالفقا رعلی بھٹو ‘ شاہنواز ‘ مرتضیٰ اور بے نظیر بھٹو شہید کی لاشیں اٹھائی ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کو چلانا جانتے ہیں آج سند ھ اسمبلی نے گو نوا زگو کی قرار داد منظور کر لی ہے۔ جس طرح ہم نے مشرف کو گھر بھیجا تھا اس طرح نوا زشریف کو بھی گھر بھیجیں گے مگر میاں صاحب آپ گھر نہیں کہیں اور جائیں گے۔

چاروں صوبوں کو میاں نواز شریف سے نجات چاہیے کیونکہ میاں صاحب پائے کھانے اور روٹیاں توڑنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ میاں صاحب سعودی عرب جائیں یا پھر لانڈھی جیل آئیں جہاں پر آپ کو روٹیاں میں بھیجوں گا۔ میاں صاحب کچھ تو غریبوں پر رحم کریں۔ پانامہ گیٹ پر عوام کا وقت فضول میں برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے خلاف جلسوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے ابھی تو ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔ شو باز کے نعرے خالی نعرے ہی رہ گئے۔ انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیںکیا۔ میں پورے ملک میں ان کیخلاف نکلوں گا۔ عوام کا کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ …(رانا)