بے نظیرایئرپورٹ پرمسافراور خواتین اہلکاروں کے درمیان جھگڑاکامعاملہ

ایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ جاری،رپورٹ میں ایف آئی اے کےتین اہلکاروں کوذمہ دارقراردے دیاگیا۔میڈیارپورٹس

جمعہ 21 اپریل 2017 18:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء): بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافراور خواتین اہلکاروں کے درمیان جھگڑاکی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں ایف آئی اے کے تین اہلکاروں کوذمہ دارقراردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروادی ہے۔انکوائری میں سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیج کابھی جائزہ لیاگیا۔رپورٹ میں ایف آئی اے کے تین اہلکاروں کوذمہ دارقراردیاگیا جن میں دوخواتین اہلکاراور ایک انسپکٹرشامل ہے۔انکوائری رپورٹ کے تحت متاثرہ خواتین کے بیانات بھی ریکارڈکیے گئے۔جبکہ امیگریشن سٹاف پرذمہ داری مختلف الزامات کے تحت عائدکی گئی ہے۔