وزیراعظم کی مزارشریف میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

دہشتگردی مشترکہ دشمن اور علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے وحشیانہ اور بدترین واقعے پر سخت افسوس ہے،ہمارے دل دہشت گردی کاشکار ہونیوالے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،مشکل کی گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،نوازشریف

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے افغانستان میں مزارشریف میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے وحشیانہ اور بدترین واقعے پر سخت افسوس ہے،ہمارے دل دہشت گردی کاشکار ہونیوالے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے افغانستان میں مزارشریف میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے وحشیانہ اور بدترین واقعے پر سخت افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمارے دل دہشت گردی کاشکار ہونیوالے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہاکہ دہشتگردی مشترکہ دشمن اور علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔